مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی سیرت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس و تربیتی ورکشاپ، مرکزی قائدین کا خطاب

06 جنوری 2015

وحدت نیوز (جعفرآباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیر اہتمام صوبائی سیرت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس و تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی۔اس موقع پر صوبہ ،ڈویژن ،ضلع اور یونٹس کے ۲۵۰ عھدیدار اور کارکن شریک ہوئے۔ تین روزہ صوبائی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہم سیرت انبیاء ؑ کے پیروکار ہیں اور عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر حضور سید الانبیاءﷺ سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم انکی سیرت طیبہ کو اپناتے ہوئے دور حاضرکی باطل طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قرآن کریم مکمل نظام حیات ہے۔ جس کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی اور نظام کی ضرورت نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ۱۲تا ۱۷ ربیع الاول کے مبارک موقع پر تمام مسلمان اتحاد، وحدت اور اسلامی اخوت کا مظاہرہ کریں۔عید میلاد النبی کے جلوس عشق رسول ﷺ کا مظہر ہیں۔ ان جلوسوں میں بھر پور شرکت کی جائے۔اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال، محمد مہدی، یعقوب حسینی ، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود ڈومکی،  ممتاز عالم دین علامہ سید باقر زیدی ،علامہ سید قمر عباس نقوی،علامہ سیف علی حیدری ، صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا سیدظفر عباس شمسی،مولانا حسن رضا غدیری، عبد الوھاب لغاری و دیگر نے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر دعائے توسل کا روح پرور اجتماع منعقد ہوا۔تین روزہ معرفت ولایت صوبائی تربیتی ورکشاپ میں ضلع صحبت پور، ضلع سبی، ضلع نصیر آباد، ضلع جعفر آباد، ضلع جھل مگسی، ضلع کچھی، بولان، ضلع لہڑی، تنظیمی ضلع گنداخہ کے ۲۵۰ کارکن شریک ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree