مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن ایم ڈبلیوایم کارکنان میں نئے ولولے ،عزم وحوصلے کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہو گا،، نثارفیضی

30 مارچ 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا سالانہ تنظیمی کنونشن 4,5 اپریل کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی مسؤلین شرکت کریں گے اور اپنے اپنے شعبوں کی روپورٹس پیش کریں گے کنونشن میں تنظیمی سٹرکچر کو مزید وسعت دینے،تنظیم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی حکمت عملی، دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپنی استعداد میں اضافہ، آئندہ پروگراموں پر مشاورت اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیل سے بات چیت ہو گی اسکے ساتھ ساتھ اب تک کیے گئے کاموں کا تنقیدی جائزہ اور ہر سطح پر احتساب بھی کیا جائے گا جس سے اجتماعی ذمہ داریوں کی ادائیگیوں میں مزید نکھار پیدا ہو گا اور اس کلچر کے احیاء سے تنظیمی زندگی میں نئی تازگی اور آئندہ آنے والے وقتوں کی تیاری ممکن ہو پائے گی۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکر ٹری فلاح و بہبود و چیئرمین کنونشن نثار علی فیضی نے مرکزی سیکر ٹریٹ میں کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں مرکزی سیکر ٹری روابط ملک اقرار،مرکزی مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری ،اسلام آباد،راولپنڈی کے ضلعی مسؤلین سمیت دیگر کمیٹیوں کے افراد شریک تھے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وطن عزیز کے استحکام اور سالمیت کے خلاف جاری سازشیں عروج پر ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے تمام مثبت قوتیں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں پاکستان کے گوش و کنار میں جاری دہشتگردی کی آگ کے پس پردہ ان مذموم عزائم کی راہ میں اگر کوئی ملت صف اول پہ ہے تو وہ ملت جعفریہ ہے جس کے پاکباز جوان،بزرگ اور بچے ان درندوں کی وحشت کا مقابلہ اپنی مظلومیت کی طاقت سے کر رہے ہیں نثار علی فیضی نے کہا کہ سالانہ تنظیمی کنونشن ایم ڈبلیو ایم کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو گا او ر مسؤلین سے لیکر ہر کارکن میں کام کرنے کا ایک نیا ولولہ اور جوش پیدا ہو گا شہداء کے خون کے امین اور وارث حسینی ؑ جذبوں سے سرشار زینبی ؑ کردار ادا کرنے والے ایم ڈبلیو ایم کے سر بکف مسؤلین اپنی ذمہ داریوں کی بخوبی احسن ادائیگی کے لیے ہر سال کی طرح اس سال بھی تنظیمی کنونشن میں بھر پور انداز میں شریک ہو کر شہداء ملت سے تجدید عہد کریں گے کنونشن کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree