مسیحی برادری پر حملہ پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

22 ستمبر 2013

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پشاور میں مسیحی برادری کی عبادر گاہ پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، مسیحی برادری پر حملہ پاکستان کی بنیادوں پر حملہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں چرچ کے اندر خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، کبھی سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، کبھی مساجد اور امام بارگاہوں پر حملے کئے جارہے ہیں، کبھی مارکیٹوں میں بم دھماکے ہو رہے ہیں تو کبھی چرچ پر حملہ کیا جارہا ہے مگر نواز حکومت دہشت گردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کے بجائے ان سے مذاکرات کی باتیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے ساتھ حکومت کی مفاہمانہ پالیسی پاکستان کو کمزور کر رہی ہے۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ شیعیان پاکستان مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کی تمام مظلوم اکثریت خواہ شیعہ ہوں ،سنی ہوں یا بریلوی، سب کو مل کر دہشت گردی کے خلاف ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر آنا ہوگا اور دہشت گردی کے خیبر کو فتح کرنے کیلئے جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree