معاشرے میں عدل الہٰی اور اسلام ناب محمدی ﷺ کے نفاذکے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں ، علامہ اعجاز بہشتی

08 جنوری 2015

وحدت نیوز(لاہور)تحریک منہاج القرآن پاکستان کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہورمیں منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس و حدت مسلمین پاکستان ،شعبہ تبلیغات کے سیکرٹری جنرل علامہ اعجاز بہشتی نے  کہا کہ رحمت اللعالمین،سردار انبیاء حضرت محمد ؐ کی یوم ولادت کے موقعہ پر تمام مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ دنیا کے سامنے حضرت محمد ؐ کی سیر ت طیبہ کو اجاگر کریں اور ہفتہ وحدت کے ذریعہ آپس میں اتحاد و بھائی چارگی کو فروغ دیں،اور جو شخص یا گروہ اتحاد کی فضاء کو پامال کرے اُس کے بارے میں خدا وندعالم قرآن میں ارشار فرماتا ہے \"اے رسول جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ پیدا کیا اور ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے ان سے آپ ؐ کا کوئی تعلق نہیں ہے\"۔

 

علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ آج جس طرح تکفیری اور دہشت گرد عناصر ایک عالمی سازش کے تحت اسلام اور سیر ت محمد ؐ کے روشن چہرہ کو مسخ کر نے کی کوشش میں مصروف ہے، اور ساری دنیا میں اسلام کے نام پر صہونی عزائم کو پائے تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔ لہٰذا اس پیچیدہ دور میں شیعہ سنُی اور تما م مسلمان کو مل کر اتحاد کی فضاء کو قائم کرنا ہوگا تاکہ اسلام دشمنوں سے مل کر مقابلہ کر سکیں۔اسلام امن اور سچائی کا گہوارہ ہے، سیرت محمد پاک سچائی اور امن و امان کا درس دیتا ہے لہٰذا تمام عالم اسلام کو اس مقدس ہستی کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree