نماز دین الٰہی کے خیمے کا ستون ہے ، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی

25 ستمبر 2013

وحدت نیوز ( کراچی ) نماز کو دین اسلام میں کافر اور مسلمان میں تفریق کی نشانی قرار دیا گیا ہے ، عبادات خدا وند متعال میں نماز ممتاز حیثیت کی حامل ہے ، سماجی ، معاشی ، اور سیاسی مشکلات سے نجات کے لئے ہمیں خدا ئے بزرگ و برتر سے قرب کی ضرورت ہے ، جس کا بہترین وسیلہ نماز ہے ، روزہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حفاظت پر معمور الٰہی جوان کسی لمحہ نماز سے غافل نہیں ہو تے ، اگر کسی طاقت نے استعماری سازشوں کو عالم اسلام میں ذلت ورسوائی سے دوچار کیا ہے وہ لفت خداوندی اور تائید امام زمان عج ہے ۔

ان خیالات کااظہار نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای برائے شام آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے مسجد خیر العمل انچولی میں نماز مغربین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے مترجم کے فرائض انجام دیئے ، جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد خطا ب سننے کے لئے موجود تھی ، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا کہنا تھا کہ کسی بھی محاذ پر دشمن کو شکست دینے کے لئے سامان حرب سے زیادہ تقویٰ الہٰی اور تقرب الہٰی معنی رکھتا ہے ، اور نماز تقرب الہٰی کے حصو ل کا بہترین زریعہ ہے ،آج دشمنان اسلام اگر خوف ذدہ ہیں تو ہمارے جوانوں کی مسجد میں موجودگی سے ، مومنین کو چاہئے کہ اپنی نمازوں میں خشو و خضو کو پیدا کر یں تاکہ ہماری نمازیں جلد بارگاہ خدا وند متعال میں شرف قبولیت پائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree