پابندیوں کا خاتمہ ایران کی فتح عظیم ہے،پاکستان ایران سے توانائی کے شعبے میں استفادہ کرے،علامہ ناصرعباس جعفری

18 جنوری 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یورپ اور امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد عالمی پابندیوں کے خاتمے کو خطے کی سلامتی و استحکام کی جانب مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ مشرق وسطی سمیت عالمی امن کے قیام کے لیے ایران کی حوصلہ افزا کوششوں کو عالمی تائید حاصل ہے۔عالمی پابندیوں کاخاتمہ ایران سمیت دیگر ممالک کی اقتصادی ترقی میں بھی معاون ثابت ہو گا۔پاکستان اس وقت توانائی اور سوئی گیس کے شدید بحران سے دوچار ہے۔پاکستان کو چاہیے کہ وہ ایران سے گیس کے حصول کے معاہدات کو عملی شکل دینے میں اب مزید تاخیر نہ کرے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف اور ایران کی حکومت کے مابین جو گفت و شنید ہونے جا رہی ہے اس میں پاکستان کو درپیش مسائل بھی زیر بحث لائے جائیں۔ایران ہمارا ایک مخلص اسلامی برادر ملک ہے۔یہود و نصاری عالم اسلام میں ایران کو متنازعہ ملک ثابت کرنے کے لیے بے بنیاد اور منفی پروپیگنڈہ میں مصروف ہیں۔امت مسلمہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اسلام دشمن قوتوں کا اولین ہدف ہے۔ہمیں باہمی اتحاد و یگانگت سے ان استکباری قوتوں کے عزائم سے شکست دینا ہو گی۔انہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف جنرل راحیل سعودی عرب اور ایران کے موجود بحران میں ثالثی کا کردار ایک باوقار طرز عمل ہے۔حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ عالمی فیصلے کرتے وقت بین الاقوامی حالات ،زمینی حقائق اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل کو مدنظر رکھیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree