پاک فوج ملکی دولت لوٹنے اور عوام کا قتل عام کرنے والوں کو تختہ دار کی راہ دکھائے،ناصرشیرازی

01 ستمبر 2015

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امورسیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے پولیٹیکل کورکمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
برسراقتدار سیاسی جماعتوں نے ملک کی تقدیر سوارنے کے بجائے اپنے بینک بیلنس سوارنے ہیں، ملک کی اکثریتی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والے اپنے نعرے سے روگرداں ہو چکے ہیں،پاک فوج کی جانب سے پاکستان کے استحکام کیلئے کیئے جانے والے اقدامات قابل تحسین ہیں ، اس حساس موقع کو غنیمت جان کر ہمیشہ کیلئے وطن عزیز کو دہشت گردی اور کرپشن سے نجات دلانے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے،پاک فوج ملکی دولت لوٹنے اور عوام کا قتل عام کرنے والوں کو تختہ دار کی راہ دکھائے،ان عوام وملک دشمن عناصرکو جیلوں میں سرکاری مہمان بناکر وقت اور بیت المال کا ضیاع کرنا قومی مفادمیں نہیں ,مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے قومی خزانے کو جتنا نقصان پہنچایااس کی نظیرتاریخ میں نہیں ملتی، ملکی دولت واپس وطن لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز کی وفاقی، پنجاب اورگلگت بلتستان حکومت نیشنل ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے بجائےمجلس وحدت مسلمین کے خلاف استعمال کررہی ہے، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ہمارے درجنوں کو نیشنل ایکشن پلان کے نام پر جبری طور پر گرفتار کیا جارہا ہے، جن پر سولہ ایم پی او کے تحت جعلی مقدمات درج کیئے جارہے ہیں، ہم اسے ن لیگی بیلنس پالیسی قرار دیتے ہیں، حکومت ہوش کے ناخن لے اور دہشت گردوں اور محب وطن عوام میں فرق کرنا سیکھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree