پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت اور بعض عرب ممالک ہیں، ناصر شیرازی

23 دسمبر 2013

وحدت نیوز(اسلام آباد)کش گنگا ڈیم پرعالمی عدالت میں پاکستان کی جیت پاکستان کے امن پسند مؤقف کی جدوجہد کا نتیجہ ہے، بھارت کیساتھ تعلقات برابری کی بنیاد پر قائم ہونے چائیے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے چہلم امام حسین (ع) اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کے پیچھے بھی انڈین لابی اور بعض عرب ممالک شامل ہیں جو عراق، شام اور بحرین میں اپنی ناکامی کا بدلہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرا کے لینا چاہتے ہیں اور یہاں فرقہ وریت کو ہوا دینے کیلئے کالعدم آرگنائزیشنز کی مدد کرتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عزاداری کے جلوسوں کے حوالے سے آج جو مسائل پیدا کر رہے ہیں ان کے پیچھے بھی یہی مائنڈ سیٹ ہے، پنجاب حکومت حقائق کے برخلاف اقدامات کرنے سے گریز کرے، عزاداری کے جلوسوں کا روٹ قیام پاکستان سے قبل طے شدہ ہے، بعض نام نہاد مذہبی رہنماؤں کا بھارت میں بیٹھ کر پاکستانی وزیرِاعظم سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائی بند کرنے کا مطالبہ بھارتی عزائم کی تکمیل کیلئے ہے اور یہ پاکستانی قومی سلامتی پر گہری ضرب لگانے کے مترادف ہے۔ سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات سے پہلے یوتھ بزنس پروگرام کا اعلان ان الیکشنز پر اثرانداز ہونے کی کوشش اور سیاسی رشوت ہے، مجلس وحدت مسلمین پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا سمیت گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree