پاکستان کا ہر باشعور شہری امن چاہتا ہے اور شیعہ سنی داعش کو کچلنے کے لئے آمادہ وتیار ہیں،علامہ ڈاکٹر شفقت شیرازی

08 دسمبر 2014

وحدت نیوز(بیروت) لبنان میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کےخبر رساں ادارے (جریدۃ العہد) کے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے اندر سیاسی تحرک اور حکومت کے ظالمانہ اقدامات بالخصوص سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ الیکشن کے اندر منظم دھاندلی سے آنے والی حکومت کے خلاف پوری قوم سیاسی جدو جہد کررہی ہے۔ انشااللہ جس کے بہت جلد پاکستانی سیاست پراثرات نظر آئیں گے۔

 

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ القائدہ اور داعش و پاکستانی کے اندر موجود مختلف دہشت گرد گروپس کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی فوج نے بہت کاری ضربیں لگائی ہیں اور ہم پاکستانی فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے اندر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی، معاشرتی و قومی کردار اور اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، ایبٹ آباد، بھکر، فیصل آباد میں ہونے والے سیاسی جلسوں اور عوام کی بھر پور شرکت کو سراہتے ہوئے اسے امید بیداری و شعور کا نام دیا اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پاکستان مسلم لیک (ق) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ہونے والے دھرنوں اور جیالوں کے جذبات کا تذکرہ کیااور آخر میں  ڈاکٹر صاحب نے اپنے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر  دسمبر كو كراچی اور بهر گلگت بلتستان سميت پورےملك مين اپنی سياسی طاقت كا مظاہره كرے گی اور کرپٹ حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھی گی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree