ڈرون حملے اور طالبان کی دہشت گردی دونوں ہی پاکستان کی سالمیت کیلئے سنگین خطرہ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

03 نومبر 2013

وحدت نیوز(گلگت) کراچی تا گلگت ظالم حکمرانوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی،خون کا آخری قطرہ گرنے تک ہم طالبان سے مزاکرات کی مخالفت کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ گلگت بلتستان کے تحت منعقدہ دفاع وطن کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مقررین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سینیٹر فیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید رضا رضوی سمیت دیگر افراد شامل تھے جبکہ اس موقع پر قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان علامہ سید راحت حسینی،حاجی فدا محمد ناشاد، صوبائی وزیر خزانہ گلگت بلتستان محمد علی اختر، جماعت اسلامی کے رہنما عطاء اللہ شہاب، علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی، علامہ شیخ بلال سمائری سمیت گلگت بلتستان کے جید علماء کرام بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔دفاع وطن کنونشن میں لاکھوں کی تعداد میں شرکاء کی شرکت نے گلگت کی تاریخ کے تما م ریکارڈ توڑ دیئے۔

 

شرکائے کنونشن سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ڈرون حملے اور طالبان کی دہشت گردی دونوں ہی پاکستان کی سالمیت کیلئے اہم خطرہ ہیں، حکومت وقت دہشت گردوں سے مذاکرات کے بجائے ڈرون طیاروں کو گرائے اور فی الفور ملک بھر میں امریکی ایجنٹ طالبان دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کرے، ہم نے مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں جاری دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی بھر پور مخالفت کی ہے،ہم پاکستان کی اٹھارہ کروڑ عوام کے دل کی آواز ہیں کسی بھی دہشت گرد کو اس ملک میں پنپنے نہیں دینگے۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی، انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں گلگت بلتستان سے وہ لوگ اسمبلی میں جائیں گے جو ان کے حقوق کی آواز اٹھائیں گے، پاکستان کے غیرت مند غیور عوام نے دفاع وطن کنونشن میں بے مثال شرکت کرکے ملک دشمن ، اسلام دشمن عنا صر اور انکی حمایت کرنے والی جما عتوں کو مسترد کردیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوم عوام کی ہمایت کے لیے آواز بلند کی ہے،وحدت امت کے لئے بستی بستی کریہ کریہ جاکر پیغام پہنچا ئیں گے،کراچی تا گلگت ظالم حکمرانوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور انشاء اللہ ظالم حکمرا نوں کو اپنی وحدت کی طاقت سے شکست دیں گے۔ گلگت اور بلتستان میں آج جو شیعہ سنی وحدت کا انقلاب برپا ہوا ہے اس کی آواز پورے ملک میں گونجے گی اور وحدت کی یہ صدا عنقریب دشمن کی سازشوں کو ناکام کردے گی، آج کے اس تاریخ ساز اجتماع نے ثابت کردیا کہ پاکستان کے شیعہ اور سنی متحد ہیں اور عاشقان محمد (ص) وآ ل محمد (ع)کا یہ اتحاد ملک کو دہشت گردی کے چنگل سے نجات دلا کر ہی دم لے گا، خطے میں امریکی اور سعودی برانڈ دہشت گردی دم توڑ رہی ہے اور امریکی سرمایہ سے پاکستان کو فرقہ واریت کی آگ میں لپیٹنے والے شیعہ سنی اتحاد دیکھ کر مایوس ہورہے ہیں،مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے مظلوموں کی نمائندہ جماعت ہے ،گلگت ؛بلتستان کے تمام مسالک اور برادیوں کے افراد کے لئے دہشت گردی کے خلاف ایک سایہ بنیں گے، ہم آج کے پلیٹ فارم سے اسماعیلی برادری، نوربخشی برادری سمیت تمام مسالک کے افراد کو امن کو پیغام دیتے ہیں ،انشاء اللہ اپنے اتحاد سے وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree