کارکنا ن و عوام تیاری کریں ، اب اسلام آباد کے رئیسانی کو گھر بھیجنے کا وقت آپہنچاہے، علامہ ناصرعباس جعفری

02 اگست 2014

وحدت نیوز(لاہور) انقلاب مارچ پاکستان کے بیروزگاری،مہنگائی،لاقانونیت،بدامنی اور سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں یرغمال عوام کے لئے نوید سحر ثابت ہوگا، پاکستان پربرسوں سے مسلط خاندانی سیاست وسیاسی فرعونوں کے اقتدار کے خاتمے کا وقت قریب آ پہنچاہے، اب اس ملک پر عوام کی حکمرانی ہو گی،پنجاب حکومت نے ایم ڈبلیوایم کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا ہے، مقتل اور جیل ہمارے نزدیک کوئی معنی نہیں رکھتے ، پاکستان کو سعودی کالونی بنانے کا شریف برادران کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور چوہدری برادران سے منہاج سیکرٹریٹ پر انقلاب مارچ کے حوالے سے بلائے گئے مشاورتی اجلاس کے بعد صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں صوبائی کابینہ کے اراکین و علما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

 

اُن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین اس کرپٹ اور استحصالی نظام کیخلاف بھر پور عوامی جدوجہد کریگی پاکستان کے عوام آج غربت،فاقہ کشی کے ہاتھوں خود کشی کرنے پر مجبور ہیں دہشت گردوں کے ہاتھوں کراچی سمیت ملک بھر میں لوگوں کے گھر اُجڑ رہے ہیں ،طالبان کیخلاف پاک فوج نے ایکشن لیا حکمران تو ان کے اتحادی تھے ان نااہل قابض حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے اور ملک کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھا جارہا ہے طبقاتی نظام نے سسٹم کو کھوکھلاکردیا آج پاکستان کے اندر اسی طبقاتی نظام تعلیم کے نتیجہ میں ملکی اہم اداروں میں اشرافیہ ہی مسلط ہیںعلامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی عوام ملکی سلامتی وبقا اور پاکستان کو دینا کا مثالی ملک بنانے کیلئے جلد ان معاشی قارونوں،سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کیخلاف علم بغاوت بلند کریگی اور انشااللہ ہم قائد کے پاکستان کو لٹیروں ، جاگیرداروں، وڈیروں سے آزاد کرا کر ہی دم لیں گے۔

 

انہوں نے مذید کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی انقلابی اصلاحاتی تحریک کی حمایت کو جرم قرار دے کر ن لیگ نے حکومتی مشنری ایم ڈبلیوایم کے خلاف استعمال کرنا شروع کر دی ہے، ہمارے بے گناہ کارکنان کو گرفتار و ہراساں کیا جارہا ہے، لیکن یہ حربے ہمیں حقوق کے حصول کی جدوجہد سے دستبردار نہیں کر سکتے ، ہم اس انقلابی موومنٹ کا ہر اول دستہ ثابت ہونگے، ظلم ، استبداد، دہشت گردی ، کرپشن اور استحصالی سسٹم سے تنگ عوام پاکستان بھرمیں سڑکوں پر نکلنے کی تیاری کریں چند روز کی زحمت ہمیں ان ظالم و جابر حکمرانوں سے ہمیشہ کے لئے نجات دلوادے گی۔

 

 علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ اور پنجاب کے صوبائی شوریٰ کا ہنگامی اجلاس 03 اگست کو لاہور میں طلب کر لیا ہے جس میں انقلاب مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انقلاب مارچ میں حکومتی رکاوٹ کی صورت میں متنبہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پرامن عوام کو اپنی آئینی و قانونی حقوق کی جدو جہد سے روکا گیا تو ملک بھر کے شاہراہوں اور چوراہوں پر دھرنے دیے جائیں ملک بھر میں عوام پر کسی قسم کے تشدد یا ہراساں کرنے کی صورت میں پیش آنے والے واقعے کی ذمہ دار اس صوبے کی حکومت اور وفاقی حکمران ہونگے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree