کامیاب مرکزی کنونشن کے انعقادپر چیئرمین کنونشن نثارفیضی کی جانب سے منتظمین کے اعزاز میں عشائیہ

15 اپریل 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) سا لانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین کنونشن نثار علی فیضی کی طرف سے منتظمین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی،سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین،مرکزی مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری،ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین،اسلام آباد کے سیکر ٹری جنرل ظہیر عباس، روالپنڈی کے سیکر ٹری جنرل مولانا ساجد شیرازی ،سرپرست اعلی مولانا اکبر کاظمی ودیگر شریک ہوئے۔ تقریب میں بی بی فاطمہ جگر گوشہ رسول ؐکے میلاد کی مناسبت سے منقبت،قصیدہ پڑھا گیا اور بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا کی سیرت و فضائل کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی ۔ چیئر مین کنونشن نثار علی فیضی نے تمام کمیٹیوں کے اراکین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا پروگرام کے انتظامات میں منفی و مثبت پہلوؤں پر شرکاء نے اظہار خیال کیا جسے آئندہ پروگرامات کو بہتر بنانے کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے سیرت سیدہ فاطمہ زہراہ سلام اللہ علیھاپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے آئمہ اطہار ؑ سے ہمیشہ توسل کر کے رکھنا چایئے یہ ذمہ داریاں منجانب خدا ہیں اور اسکی احسن ادائیگی کے لیے ہمیں اپنے تعلق کو خدا سے مضبوط کرنا چاہیے کنونشن ایجنڈا اور انتظامات کے حوالے سے بہترین تھا ۔

 

علامہ اعجاز بہشتی نے تقریب کی افادیت اور اہل بیت کے ذکر کی محفل کی نورانیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اہلبیت ؑ بالخصوص سیدہ زہراہ سلام اللہ علیھاکی مناسبت سے محافل اہلبیتؑ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جس میں ملائکہ اور فرشتے بھی مستفید ہوتے ہیں کنونشن میں شہدائے ملت سے عہدوپیمان ہماری الہی ذمہ داریوں کے تسلسل کے لیے نہایت ضروری ہے سر زمین پاکستان میں شہداء دین اسلام کی آبیاری کے لیے اپنا لہو پیش کرتے چلے آ رہے ہیں ہماری جماعت اور اسکے مسؤلین ان شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ کامیاب کنونشن کے انعقاد پر ملک بھر سے ضلعی مسؤلین کے مبارکباد کے پیغامات وصول ہوئے اس بار پروگرام تنظیمی مسائل اور چیلینجز کے حوالے سے بے حد مفید تھا مقررین کی گفتگو نے اراکین شوری مرکزی کو تنظیمی ذمہ داریوں کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے میں مدد کی ہے ۔

 

سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا کنونشن واجلاس شوری مرکزی میں اضلاع کی بھر پور شرکت اور نشستوں میں دلچسپی اس بات کی علامت ہے کہ یہ جماعت اپنے اندر بہترین تنظیمی نظم رکھتی ہے اور جس طرح سے اس جماعت کے اہداف اعلی و ارفع ہیں اسی طرح اس جماعت کا تنظیمی نظام بھی اپنے اندر توان وقدرت پیدا کرے گا اور ہم اس بھاری ذمہ داری سے عہدہ برا ہو سکیں گے انہوں نے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئر مین کنونشن نثار علی فیضی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree