کرپٹ لیگل سسٹم قاتلوں کو پروٹیکشن فراہم کر رہا ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

27 اگست 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کچھ دیر قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات کی ، دونوں رہنماوں کے درمیان انقلاب مارچ کی آئندہ کی حکمت عملی اور حکومت کی جانب سے آنے والی مذاکراتی کمیٹی کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی،ڈاکٹر طاہر القادری کے ساتھ ملاقات کے بعد نجی ٹی وی چینل کی میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے  باوجود اب تک سانحہ ماڈل ٹاون کی ایف آئی آر نہ کٹنا قانون کی پامالی نہیں تو کیا ہے، کرپٹ سسٹم قاتلوں کو پروٹیکشن فراہم کر رہا ہے، حکمرانوں نے اب تک مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا،حکمران قانون کو نہیں مان رہے،نواز شریف کے استعفی کے بغیر انصاف ممکن نہیں،حکومت کا مذاکرات برائے مذاکرات کا ڈھونگ مذید نہیں چل سکتا،ایف آئی آر کے اندراج تک کسی قسم کے مذاکرات بے معنی ہیں ، اتحادی جماعتوں کے قائدین کا اتفاق ہے کہ قاتل اور قانون شکن حکومت کو مذید مہلت نہ دی جائے، مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں اگلے لائحہ عمل کا فوری اعلان کیا جائے، نواز شریف کے استعفی کے بغیر کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہوسکتے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree