کل کا یزید حسینیوں کوتسخیر نہ کرسکا تو آج کے یزید (امریکہ )کے گماشتے کس طرح کرسکتے ہیں، علامہ حسن ظفرنقوی

06 مارچ 2015

وحدت نیوز(شکارپور) دہشت گرد آئیں اور دیکھیں کہ جس خون کو انہوں نے مقتل میں چھپانا چاہا تھا آج وہ بھر قوت کے ساتھ کوچہ و بازار میں نکل آیا ہے،جب یزید جیسا ظالم حاکم میدان کربلا میں بہتر نہتے مظلوں کو تسخیر نہ کرسکا تو آج کے یزید امریکہ کے گماشتے پاکستان کے پانچ کڑوڑ مظلوموں کو کیسے تسخیر کرسکتے ہیں،ان خیالات کا ظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے وارثان شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام لکھیدرچوک گھنٹہ گھر شکار پورپرمنعقدہ سانحہ مسجد کربلائے معلیٰ کے شہداء کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد آئیں اور دیکھیں کہ جس خون کو انہوں نے مقتل میں چھپانا چاہا تھا آج وہ بھر قوت کے ساتھ کوچہ و بازار میں نکل آیا ہے،جب یزید جیسا ظالم حاکم میدان کربلا میں بہتر نہتے مظلوں کو تسخیر نہ کرسکا تو آج کے یزید امریکہ کے گماشتے پاکستان کے پانچ کڑوڑ مظلوموں کو کیسے تسخیر کرسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سندھ کے غیور عوام خصوصاًوارثان شہداء نے استقامت کی روشن مثال قائم کردی ہے، خانوادہ شہداء کی مستورات نے شکارپور سے کراچی تک جس ہمت ، بہادری، فداکاری اورجذبہ ایثار کا مظاہرہ کیا اس کی نظیر نہیں ملتی ، سندھ کے نااہل حکمران سن لیں سندھ کی پر امن دھرتی کو کسی صورت تکفیری دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، حکومت کالعدم تکفیری دہشت گرد عناصر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کرے، وارثان شہداء کے مطالبات آئینی و قانونی ہیں ان پر جلد عمل درآمدحکومت کا فرض اولین ہونا چاہئے۔

 

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر تہور عباس حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالت نماز میں مسلمانوں کی شہادت کی تاریخ چودہ سو سال پرانی ہے،پاکستان میں بے گناہ نمازیوں کی شہادتیں مسجد کوفہ میں ہونی والی امیر المومنین حضرت علی ؑ اور میدان کربلا ہونے والی سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کی عظیم قربانیوں کاتسلسل ہیں ، چودہ سو سال قبل ہمیں جن خوارج کا سامنا تھا آج بھی ان ہی کی نسل خبیثہ نہتے نمازیوں کو حالت سجدہ میں تہہ تیغ کرنے میں مصروف ہے، اب وقت آگیا ہے کہ تمام امت مسلمہ مل کر ان خوارج کے خلاف علم جہاد بلند کرے، جو عالمی سطح پر ملت اسلامیہ کے خلاف بر سرپیکار ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree