ہم وطن عزیز پاکستان سے تکفیریوں اور ملک دشمن عناصر کے خاتمہ تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، علامہ شیخ اعجاز بہشتی

13 اگست 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے یوم آزادی پاکستان کے مو قع پر تمام محب وطن پاکستانیوں کو آزادی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اس وقت وطن عزیز پاکستان کو اندورونی اور بیرونی خطرات اور معاشی و سیاسی مشکلات کا سامنا ہے ، لیکن پاکستانی عوام اورہمارے مضبوط سیکورٹی ادارے بیک وقت تمام محازوں پر پاکستان دشمن عناصر کے خلاف بر سر پیکار ہیں، اس مشکل وقت میں ملت تشیع کے علماء اور جوان پاکستان کی حفاظت اور وطن عزیز میں امن و امان کی بحالی کے لئے ہر میدان میں پاکستان کے سیکورٹی اداروں کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سلام پیش کرتاہوں اُن بہادر جوانوں کو جنہوں نے قیام پاکستان سے لیکر اب تک اس وقوم و ملت کی سلامتی کے لئے اپنے جانوں کی قربانی پیش کی، اور سلام ہو خانوادہ شہداء پر ان کے عظیم عزم و حوصلوں پر جنہوں نے پاکستان کی حفاظت کے لئے اپنے لخت جگر کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا۔وطن عزیز پاکستان کی حفاظت اور امن آمان کی بحالی کے لئے ہم اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے اور وطن کی دفاع ہماری اولین ترجیح ہے۔

علامہ اعجاز بہشتی کا مزیدکہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان سے دھشت گرد تکفیریوں اور ان کے سیاسی اور مسلح ونگ کا خاتمہ نہایت ضروری ہے، جب تک تکفیریت کی سوچ اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا تب تک پاکستان میں امن امان کی بحالی ناممکن ہے۔ آج کراچی ،کوئٹہ، وزیرستان سمیت ملک کے ہر کونے میں دھشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اورخصوصا آپریشن ضرب عضب نے ان دہشت گردوں کی کمر توڈ دی ہے،پاک فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کی ان کامیابیوں پرہمیں فخر ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree