ہمارا ٹارگٹ ہونا، ہماری شہادتیں، اس وجہ سے ہیں کہ ہم نے طول تاریخ میں ہمیشہ یزیدان وقت کو للکاراہے، علامہ راجہ ناصرعباس

27 فروری 2016

وحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے صوبہ خیبرپختونخوا کے دورہ کا آغاز کر دیا۔ کوہاٹ کے علاقہ کچئی میں دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس سے قبل استر زئی پایان کے علاقہ حسن خیل میں علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خیر العمل کے زیر اہتمام چلنے والے سلائی سنٹر کا دورہ کیا۔ طالبات سے گفتگو کی، اور ہاتھ سے بنی چیزوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وفد کے ہمراہ سابق چیف جسٹس سید ابن علی و صدر وحدت کونسل سے ملاقات کی، ان کے ہمراہ وفد میں علامہ اقبال بہشتی رکن شوری عالی، علامہ سبطین حسینی صوبائی سیکرٹری جنرل کے پی کے، علامہ ارشاد مطاہری سیکرٹری جنرل ضلع ہنگو حاجی علی داد سیکرٹری جنرل ضلع استر زئی موجود تھے۔

کچئی کوہاٹ میں منعقدہ دفاع وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ کربلا مشن انبیا ءکی ایک تکمیل ہے، امام خمینی کے ذریعے اللہ نے اس سفر کو جاری رکھا، شہنشاہیت کا خاتمہ ممکن بنایا، اسی طرح پاکستان میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے اس سفر کو جاری رکھا، ہمارا ٹارگٹ ہونا، ہماری شہادتیں، اس وجہ سے ہیں کہ ہم نے طول تاریخ میں یزیدان وقت کو للکارا، یزیدیت کو مردہ باد کہا، ہم نے ان کے مشن کو مردہ باد، یزیدیت کا ساتھ نہیں دیا، ہم نے عصر کے یزید امریکہ و اسرائیل کو مردہ باد کہا، ہم نے فلسطین کی حمایت کی، یہی ہمارا جرم ہے، بات شیعہ سنی کی نہیں، ہم ہر ظالم کے دشمن ہیں چاہے وہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو، ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔

علامہ سبطین حسینی کا کہنا تھا کہ ہم ابوالفضل العباس کے ماننے والے ہیں، جنہوں نے نہر فرات اور القمہ پر فرمایا تھا والله اِن قَطعتم یَمینی انی احامی ابداً عَن دینی و عَن امام صادق الیقینی نَجْلِ النبی الطاهر الامین تم نے میرا دایا ہاتھ کاٹا اس کے باوجود میں سید الشہداء کا وفادار رہونگا، دین اور مکتب سے وفادار رہونگا۔ علامہ سبطین کا کہنا تھا کہ ہم نے شہادتیں دیں ہیں، ہم اپنی سرزمین سے وفاداری نبھاتے ہیں گے۔ ہم اپنے عقیدے سے وفاداری نبھاتے رہیں گے۔ ہم ایک قدم بھی اپنے سرزمین کے دفاع سے اور عقیدے کے دفاع سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree