مفتاح اسماعیل اسٹیل مل یا پی آئی اےکو ذاتی جاگیر نہ سمجھیں، علامہ مبارک علی موسوی

17 مارچ 2018

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تیس سال سے زائد عرصے سے اقتدار پر قابض ہے لیکن اس طویل دور حکومت میں انہوں نے ذاتی جائیدادیں بنانے اور رفقا کو نوازنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ حکمران ٹولے کی غلط پالیسیوں نے ملکی

اداروں کو تباہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کو ملکی ادارے بیچ کر کمیشن کھانے کی عادت پڑ چکی ہے ، لیکن وہ بھول چکے ہیں کہ بہت جلد ان کا کڑا احتساب کیا جائے گا۔ مفتاح اسماعیل کے پی آئی اے خریدنے پر اسٹیل مل فری دینے کی آفر پر تنقید کرتے ہوئے۔

 علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل اور پی آئی اے قومی ادارے ہیں کسی کی ذاتی جاگیر نہیں جویہ مفت بانٹتے پھریں ۔ مفتاح اسماعیل جیسے نا اہل لوگوں سے ایسے ہی بیانات کی توقع کی جا سکتی ہے ۔ ان لوگوں نے ایم سی بی ، یو بی ایل اور پی ٹی سی ایل جیسے منافع بخش اداروں کو نیلام کر کے کمیشن کھایا

اب یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت تو جانے والی ہے لگے ہاتھ اسٹیل مل اور پی آئی اے سے بھی کمیشن بنا لیں لیکن قوم ایسے کرپٹ حکمرانوں کا احتساب کرے گی۔ علامہ مبارک علی موسوی کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت نے قومی اداروں کو ذاتی مفادات کے لیے نیلام کرنے کی کوشش کی عوام ان کا راستہ روکیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree