بلور فیملی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، علامہ مبارک علی موسوی

11 جولائی 2018

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے پشاور میں ہارون بلور کی دہشت گرد حملے میں شہادت دکھ کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ اے این پی کی کارنر میٹنگ پر حملہ نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت ہے۔ بلور فیملی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیںاور غم کی گھڑی میں بلور خاندان کیساتھ ہیں۔انہو ںنے پشاور خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے دہشت گرد قوتوں کو پرامن پاکستان پسند نہیں ان کو شکست دے کر رہیں گے، ہم مستحکم پاکستان کیلئے کوشاں ہیںعلامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا ایک طرف دہشتگرد پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انہی دہشتگرد جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آرمی چیف اور سپریم کورٹ دہشتگرد جماعتوں سے متعلق ہمارے تحفظات کا نوٹس لیں اور کالعدم جماعتوں کو پارلیمنٹ میں لانے سے روکا جائے ورنہ عالمی سطح پر پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree