ایم ڈبلیوایم پاکپتن کے سیکریٹری جنرل طالب اسدی کی نمازجنازہ ادا، مرکزی وصوبائی قائدین کی شرکت

16 فروری 2019

وحدت نیوز(پاکپتن) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع پاکپتن کے سیکرٹری جنرل مخدوم طالب حسین اسدی کی نماز جنازہ پاکپتن میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری عزاداری سیل رانا ماجد علی، مرکزی کوآرڈینیٹر سید شہریار زیدی، مسئول صوبائی آفس زاہد حسین مہدوی نے شرکت کی، اس موقع پر سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مخدوم طالب حسین اسدی کی وفات سے بڑا خلاء پیدا ہوا ہے، مرحوم نڈر، فعال اور انتھک  محنت کرنے والے ساتھی تھے، اسدی صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، رہنماؤں نے مرحوم کے بیٹوں اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی۔ یاد رہے کہ مرحوم ٹریفک حادثہ میں انتقال فرما گئے تھے، مخدوم طالب حسین اسدی کی وفات پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر مرکزی رہنماؤں گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree