ایم ڈبلیوایم جہلم کے تحت جشن کوثر رسالت اور دفاع وطن ریلی کاانعقاد، شیعہ سنی عوام کی بھرپور شرکت

03 مارچ 2019

وحدت نیوز(جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جہلم کے زیر اہتمام الفضل میرج ہال دینہ میں دختر رسول اکرم ص, جناب فاطمہ الزہرا س کی ولادت باسعادت پر جشن کوثر کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد کی گئ, جس میں شیعہ اور سنی علماء کرام نے بہترین۔انداز میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا (س) بیان کی۔ اس پاک و بابرکت محفل میں علاقہ کے سنی و شیعہ مرد و خواتین نے بھرپور شرکت کی، اس کانفرنس میں علامہ مبارک موسوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب، علامہ راجہ محسن علی سینئر رہنما ایم ڈبلیو۔ایم پاکستان، علامہ حیدر علوی ،خطیب اہل سنت اسلام آباد،علامہ مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت چینوٹ ،مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین نے خطاب کیا۔

جشن کوثر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئےایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مبارک علی موسوی نے کہا کہ حضرت سیدہ ؑ کی شان و فضیلت میں آل محمد ؐ بیان کرتے ہیں کہ آپ سلام اللہ علیھا ایسی ہستی ہیں کہ جسکی قدر و منزلت ابھی تک مجھہول ہے ، لوگوں کو نہیں معلوم کے ان کی عظمت و مقام کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار رہو کا پیغام ہم نے سنا ہے لیکن جب عملی طور پر اقدام کا وقت آتا ہے تو ہمارے معاشرے کی اکثریت یہ کہتے ہوے پیچھے ہٹ جاتی ہے کہ ہمارا سیاست سے کیا تعلق۔؟ جناب سیدہؑ نے ظلم کے خلاف جہاد کیا ہے مولا علی ؑ کے لیے سیاسی جدوجہد کی ہے ۔کانفرنس کے اختتام پر ملکی سالمیت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایات کے مطابق* دفاع مادر وطن ریلی* نکالی گئی اور ملک پاکستان کی سلامتی و امن کے لئے دعا کی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree