مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہورکے تحت جشن مولود کعبہ و تنظیمی نشست کا انعقاد

22 مارچ 2019

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور کی جانب سے ولادت باسعادت مولائے متقیان امیر المؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر پنجاب سیکریٹریٹ میں جشن اور تنظیمی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ سید حسن رضا ہمدانی برادر نجم خان سمیت ضلع لاہور کے ممبران، یونٹس و ٹاؤن سیکریٹریز نے شرکت کی.ولایت علی سے سرشار اس تنظیمی نشست سے علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا فضائلِ امیرالمؤمنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام بیان کیے جبکہ نشست کے دوسرے مرحلے میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے سال 2018 الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی اور کارکنان کو مجلس وحدت مسلمین کی کامیاب سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا، دوسری جانب عزاداری سید شہداء مولا امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے پنجاب بھر میں موجود مسائل بالخصوص محرم الحرام میں پیش آنے والے مسائل اور ان مسائل کے حل کیلئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے گفتگو کی.سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ سید مبارک علی موسوی نے دعائیہ کلمات ادا کیے پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی اور دعائے امام زمانہ کے ساتھ اس نشست کا اختتام کیا، تبرک کا اہتمام برادر حسنین ناصر برادر نجم خان اور برادر حسین زیدی کی جانب سے کیا گیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree