ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے وفد کی ایڈیشنل آئی جی آپریشن سے ملاقات، یوم علیؑ کی مناسب سے تبادلہ خیال

05 مئی 2020

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور آئی ایس او پاکستان کے وفد نے لاہور میں علامہ عبدالخالق اسدی کی قیادت میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی سے ملاقات کی۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں علامہ عبدالخالق اسدی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب، علامہ سید حسن رضا ہمدانی، سید خرم نقوی چیئرمین عزاداری کونسل ایم ڈبلیو ایم پنجاب، حسنین جعفر زیدی، افسر رضا خان، زین زیدی اور زوہیب رضا شامل تھے۔ ملاقات میں یوم علی علیہ السلام پر جلوس عزا اور مجالس عزا کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشنز انعام غنی نے کہا کہ یوم علیؑ کی مناسبت سے پروگرامز کا انعقاد ایس او پی پر عملداری اور حکومتی اجازت سے مشروط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کر رکھا ہے، وفاقی حکومت جو پالیسی جاری کرے گی، اس پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ عزاداری ہماری عبادت ہے، اس کے انعقاد کیلئے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ملک اس وقت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے، اس لئے ہماری ہمدردیاں حکومت کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم علیؑ کی مناسب سے مجالس اور جلوس ہائے عزاء ضرور ہوں گے البتہ حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree