کسی صوبے میں عزاداری پر ایف آئی آر نہیں ہوئی،پنجاب حکومت ابن زیاد کا کردار ادا کررہی ہے،علامہ عبدالخالق اسدی

20 ستمبر 2021

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ بلوچستان، اور سندھ میں عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر کوئی مقدمہ درج نہیں ہوا جبکہ پنجاب میں سینکڑوں مقامات پر خود سرکار کی مدعیت میں ہماری عبادت کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں یعنی کہ ابن زیاد کا کردار پنجاب حکومت ادا کر رہی ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نےمجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کے دو روزہ صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آج لاہور میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزاداران حسین ؑ کسی صورت حکومتی و تکفیری سازشوں کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے، عزاداری ہماری موت و حیات کا مسئلہ ہےجس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوا جاسکتا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree