بزدار حکومت عوام کے سڑکوں پر نکلنے سے پہلے سوئی گیس کے بحران کا خاتمہ کرے، حسن کاظمی

01 جنوری 2022

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی نے لاہور میں گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی میں کمی پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم سرما کے آغاز میں ہی سوئی گیس کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔  لاہور اور گردونواح میں گیس کا غیر معمولی تعطل شہریوں کے لیے بدترین اذیت بن چکا ہے، جبکہ اس سے قبل ہے سوگ نے شہر اقبال کے باسیوں کا جینا محال کر رکھا ہے۔ عوامی شکایات پر متعلقہ محکمے کے حکام بالا ٹس سے مس نہیں ہوتے۔اس غیر ذمہ دارنہ رویے پر اہلیانِ لاہور سراپا احتجاج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کو شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نوٹس لینا چاہئے۔ صبح سے شام تک عوام ٹھنڈے چولہے لیے گیس ہی راہ تکنے پر مجبور ہیں جبکہ ہوش ربا مہنگائی کے باعث گیس سلنڈر کی بھاری قیمت ادا کرنا متوسط طبقے کے بھی بس میں نہیں رہا۔انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت عوام کے سڑکوں پر نکلنے سے پہلے سوئی گیس کے بحران کا خاتمہ کرے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree