جھنگ، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی دو سال سے لاپتہ نوجوان بلال حیدر کے خانوادے سے ملاقات

19 مارچ 2024

وحدت نیوز(جھنگ) مجلس وحدت مسلمین جھنگ کے وفد نے ضلعی صدر مولانا سید روح اللّٰہ کاظمی کی قیادت میں دو سال سے جبری طور پر لاپتہ تعلیم یافتہ محب وطن نوجوان بلال حیدر کے خانوادے سے ملاقات کی، اس موقع پر مولانا روح اللہ کاظمی کا کہنا تھا کہ محبت وطن نوجوان کی بازیابی کیلئے ہر ممکنہ کوشش جاری رکھیں گے، اس انداز سے نوجوانوں کا لاپتہ ہونا تشویش ناک عمل ہے، ہم قانون پسند اور وطن کے محب ہیں، ہمارے لئے ملک کی سالمیت ریڈ لائن ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہمیشہ سے مطالبہ رہا ہے کہ اگر کسی کا کوئی جرم یا گناہ ہے تو اسے معزز عدالتوں کے روبرو پیش کرکے قانونی طریقہ کار سے شامل تفتیش کرنا چاہیے، اہل خانہ کیلئے مدت سے نوجوان کا آنکھوں سے دور رہنا انتہائی اذیت ناک اور بہت زیادہ پریشانی کا باعث ہے، جس کا اندازہ لگانا محال ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہم ہرپلیٹ فارم پر ان کی بازیابی کیلئے کوشش جاری رکھیں گے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے ضلعی و تحصیل کابینہ کےاراکین موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree