اہل تشیع اور اہلسنت بھائی 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر مناٸیں گے، ایم ڈبلیوایم /جےیوپی

19 نومبر 2018

وحدت نیوز(لاہور)  مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات اسد عباس نقوی، صوباٸی سیکریٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، پیر سیدمعصوم نقوی ، ڈاکٹر امجد چشتی نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ رسول اکرم ﷺ کی ذات اقدس امت کے درمیان نقطہ اتحاد ہے اسی حوالے سے اہل تشیع اور اہلسنت بھاٸی  12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے طور پر مناٸیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر میں ریلیوں اور محافل کے پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مجلس وحدت مسلمین 12تا17ربیع الاول ہفتہ وحدت کے عنوان سے شایان الشان طریقے سے منائے گی ۔اس سلسلے میں ملک بھر میں جشن میلاد النبی و ہفتہ وحدت کانفرنسز،ریلیاں،درود وسلام کی محافل کا انعقاد کیا جائے گا 12ربیع الاول کے دن ملت جعفریہ اپنے اہلسنت بھائیوں کے ہمراہ بھرپور انداز میں جشن میلاد النبی کے دن کو شایان شان طریقے سے منائے گی اور جلوسوں کے رستوں استقبالیہ اور سبیلوں کے سٹالز کا بھی اہتمام کیا جائے گا،ایم ڈبلیوایم ملک بھر میں جشن میلاد البنی ﷺ کی ریلیاں بھی نکالے گی ،تاکہ امت مسلمہ کے درمیان اتحاد و وحدت پیدا کی جاسکے۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے صوباٸی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں عملی وحدت کی داعی جماعت ہے ، ہم تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لئے کوشاں رہیں گے ، ہمار اتحادہی مشترکہ دشمن امریکہ و اسرائیلی عناصرکی جانب سے انتشار و نفرت پھیلانے کی مذموم سازشوں کوناکام بنا سکتا ہے ۔ربیع الاول کا مقدس اور بابرکت مہینہ امت محمدی کے لئے اتحاد اوربھائی چارے کا درس دیتا ہے ۔ ملکی سیکورٹی صورت حال کے پیش نظر حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جشن میلاد البنی کے جلوسوں اور خصوصا محافل کو خصوصی طورپر فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree