جنوبی پنجاب میں دہشتگرد منظم ہو رہے ہیں جو علاقائی امن کیلئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

26 اگست 2013

وحدت (لاہور) ضلع بھکر کے علاقوں کوٹلہ جام، پنج گرائیں اور دریا خان میں کالعدم تنظیم کے کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ اور نہتے شیعہ افراد کی شہادت کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پنجاب  کی جانب سے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او سمیت مختلف تنظیموں کے اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے  اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ مظاہرین نے بھکر میں نہتے شیعہ افراد کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کالعدم تنظیم، صوبائی حکومت اور ضلعی پولیس و انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
 
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی ، علامہ ابوزر مہدوی ، علامہ اقبال کامرانی اور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں اور اور شدت پسندوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔ ہم نے بارہا نشاہدہی کی کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں جو علاقائی امن کے لئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں، ان کا راستہ روکنے کی ضرورت ہے لیکن ہماری استدعا پر کان نہیں دھرے گئے، جس کا نتیجہ بھکر میں بے گناہ انسانوں کی شہادت اور امن و امان کی خرابی کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ مقررین نے دہشت گردوں کی جارحیت کے دوران موقع پر موجود پولیس کے جانبدارنہ کردار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مطالبہ کیا کہ ڈی پی او بھکر کو فی الفور معطل کیا جائے۔
 
مقرین کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کی دکانوں اور گھروں پر ہونیوالے شدت پسندوں کے حملوں، تکفیری نعرے بازی، چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی اور اندھا دھند فائرنگ کے دوران پولیس موقع پر موجود ہونے کے باوجود خاموش تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی، جو ہر حوالے سے قابل مذمت ہے۔ مقررین نے سانحہ بھکر کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹربیونل تشکیل دینے، عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے اور اپنا تحفظ کرنے والے نہتے شہریوں کی بجائے حملہ آوروں کو قانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree