خرم ذکی کا قتل حق کی آواز دبانے کے لئے گھناﺅنااقدام ہے،علامہ احسان علی جعفری

10 مئی 2016

وحدت نیوز(فیصل آباد) پاکستان میں مسلسل دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز کراچی میں خرم ذکی اوراُس سے ایک روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 ایڈووکیٹس اور 2 اساتذہ کا قتل اس کا حصہ ہے ان وارداتوں نے ایک بار پھر ضربِ عضب پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے پاکستانی ادارے کہاں ہیں آخراس ظلم وستم کے لئے مصلحت پسندی کیوں کی جارہی ہے ،دوسری طرف نیشنل ایکشن پلان کوصرف مخالفین کے لئے سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، ہم اس کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے ہم ان بہمانہ قتلوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانامہ لیکس سے نکلنے کے لئے اس قسم کی ڈائی ورشن استعمال نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ احسان علی جعفری سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع فیصل آباد نے امین پوربازار میں ایک احتجاجی مظاہرے میں کیا ۔مظاہرے میں ملک دُشمن طاقتوں کے خلاف خوب نعرہ بازی کی گئی اوردہشت گردی کی مکمل خاتمہ کے لئے پاکستان کے مخلص اداروں سے مکمل تعاون کرنے کا اعادہ کیاگیا عوام  کی کثیر تعداد اس احتجاجی مظاہرے میں شریک تھی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree