راولپنڈی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، ایم ڈبلیوایم راولپنڈی

17 ستمبر 2015

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، راولپنڈی کابینہ کے جنرل سیکرٹری علامہ ساجد شیرازی اور علامہ علی اکبر کاظمی نے راولپنڈی میں سید نجف حسین شاہ اور کاشف حسین کو قتل کیے جانے کے واقعہ پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعات کے محرکات جاننے کے لیے فوری طورپرپولیس انتظامیہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے کہ آیا یہ واقعہ کسی ذاتی رنجش کا نتیجہ ہے یا پھر شیعہ نوجوانوں کو منظم طورپر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہیں محرم سے قبل راولپنڈی میں پھر کسی نئی سازش کو پروان چڑھانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی۔ پنجاب بھر میں شیعہ بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ پنجاب حکومت کے خلاف غصے اور نفرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ ایک طرف نیشنل ایکشن پلان کے نام پر بے گناہ افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف دہشت گرد عناصر دندناتے پھر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا راولپنڈی میں محرم الحرام میں سیکورٹی کو موثر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ماہ مقدس سے قبل پورے شہر کا ایک بھرپور آپریشن کیا جائے ۔ راولپنڈی کے بہت سارے علاقوں میں دہشت گردوں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی ہیں۔ان تمام عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے جو دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree