علامہ خالق اسدی کی زیر صدارت ایم ڈبلیوایم ضلع لیہ کی شوریٰ کا اجلاس ،سید غلام سرور شاہ سیکریٹری جنرل منتخب

02 جون 2015

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کی شوریٰ کااجلاس مورخہ 31مئی 2015ء مدرسہ باب الرضا (ع) کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ میں منعقد ہوا، جس میں خصوصی شرکت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل جناب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی برادر ظفر عباس چشتی اور صوبائی سیکرٹری روابط برادر علی رضا طوری موجود تھے۔اجلاس میں ضلع بھر سے یونٹس کے نمائندگان علماء کرام اور سینئر تنظیمی برادران نے شرکت کی۔اجلاس میں سید غلام سرور شاہ کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا جن سے علامہ عبدالخالق اسدی نے حلف وفاداری لیا۔اس موقع پر علامہ عبد الخالق اسدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بہت کم عرصہ میں اپنی خدمات اور مسلسل جدوجہد سے ملت جعفریہ میں پذیرائی حاصل کی ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت بن کر اُبھری ہے۔ ضلعی شوریٰ کاآئندہ اجلاس 26جولائی کو طلب کیا جائے گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، اس فیصلہ کا باقاعدہ اعلان صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ عبدالخالق اسدی نے کیا، جسے تمام شرکائے اجلاس نے قبول کیا، علامہ عبدالخالق اسدی نے ضلع لیہ کے علاقہ چوک اعظم کو تنظیمی طور پر تحصیل کا درجہ دینے کا بھی اعلان کیا، اور بعدازاں علامہ منظر عباس سے تحصیل چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے حلف لیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree