علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی حمایت میں اسمبلی ہال لاہورتک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، رانا ماجد

27 مئی 2016

وحدت نیوز (لاہور) آئمہ جمعہ و جماعت اور ملت جعفریہ لاہور نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ ٹارگٹ کلنک کیخلاف بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا،لاہور کے تمام جامع مساجد کے باہر علامہ راجہ ناصر کی حمایت اور مطالبات کے حق میں بینرز آویزاں کیے،آئمہ جمعہ نے ملک میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف نماز جمعہ کے خطبات میں مذمت اور مطالبات کے ق میں قرارداد پیش بھی کی،ملت جعفریہ لاہور نے اتوار کو علامہ راجہ ناصر کی بھوک ہڑتالی تحریک کی حمایت میں نکالے جانے والی ریلی میں عوام کو بھر پور شرکت کی تاکید بھی کی،آئمہ جمعہ نے گجرات تھانہ ٹانڈہ چک بگہ کے ایس ایچ خالد ڈار اور ڈی ایس پی حافظ امتیاز کی نگرانی میں چاردیواری کے اندر مجلس عزاء ڈی سی او کی اجازت کے باوجود تکفیری شرپسندوں سے مل کر مقامی پولیس کی شیعہ گھروں پر حملے اور خواتین کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کی برطرفی اور کاروائی کا بھی مطالبہ کیا،یاد رہے اس واقعے میں پانچ خواتین شدید زخمی ہیں۔

امام جمعہ سمن آباد علامہ امتیاز کا ظمی کا خطبہ جمعہ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گجرات پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاوُن کی یاد تازہ کر دی ہے،پولیس مقامی شیعہ آبادی کو ڈرانے دھمکانے میں مصروف ہیں،انہوں نے کہا پولیس اور مقامی شرپسندوں نے علم پاک جس پر پنجتن پاک کے اسمائے گرامی درج تھے کی بے حرمتی کی اور خواتین پر تشدد کرکے بدترین تاریخ رقم کی ہے ہم ان متعصب افسران کی برطرفی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین لاہور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی نے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ جمعہ و جماعت اور ملت جعفریہ لاہور کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک کی مکمل حمایت عوامی ریفرنڈم ہے،ہم پنجاب میں ملت جعفریہ کیخلاف انتقامی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں،گجرات کا واقعہ پنجاب حکومت کی انتقامی کاروائیوں کا تسلسل ہے،ہمارے چودہ دن سے جاری احتجاج کے باوجود پنجاب انتظامیہ کی جانب سے یہ روش ایک مکمل منصوبہ بندی کا حصہ ہے ،انہوں نے کہا کہ اتوار کو پنجاب میں ہونے والے نا انصافیوں اور انتقامی کاروائیوں کیخلاف بھرپور عوامی احتجاجی ریلی پریس کلب تا اسمبلی ہال تک نکالی جائیگی،جس میں علمائے کرام عمائدین شہر سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہونگے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree