قرآنی مفاہیم اور معانی کے ادراک سے شدت پسندی کو روکا جا سکتا ہے ،ظہیرالحسن کربلائی مدیر مجلہ بصیرت

15 ستمبر 2015

وحدت نیوز (لاہور) قرآنی تعلیمات کا ادراک شدت پسندی روکنے کے لیے ضروری ہے۔شدت پسندی اور تشدد کا راستہ روکنے کے لیے جوانوں کی مدد کرنی ہوگی اور اس حوالےسے حضرت رسول اکرم ﷺکا قرآنی اخلاق بہترین نمونہ عمل ہے۔مدیر مجلہ بصیرت نے تجویر پیش کی کہ اس حوالے سے قرآنی مراکز اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال بہت اہم ہے تاکہ دہشت گرد گروہوں کو جوان پہچان سکیں ۔دہشت گرو گروپس قرآنی تعلیمات میں تحریف کرکے سوشل میڈیا کے ذریعے دین کے نام پر غلط فائدہ اٹھاتے ہیں اورنوجوان نسل کو گمراہ کرتے لہذا ان گمراہ کن تبلیغات سے بچنے کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی قرآنی مفاہیم اور معانی کو صحیح انداز میں سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تربیت کی نشریات، وحدت المسلمین کے فروغ اور قرآنی مفاہیم کے ادراک کے لئے ممدو معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔ مجلس کے تمام مسئولین ، عہدیداران اور کارکنان سے گزارش ہے کہ وہ شعبہ تربیت کی نشریات کو حاصل کر کے خود بھی مطالعہ کریں اور دوسروں کو بھی پڑھنے کی تلقین کریں نشریات کے حصول کےلئے درج ذیل نمبروں پر رابط کر سکتے ہیں۔03004244863/03374646550یا ایمیل This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it. پر آڈر کر سکتے ہیں آخرمیں ہم بار دیگر تمام دوستوں کی خدمت اپیل کرتے ہیں کہ مجلہ بصیرت کی ممبر سازی مہم کوآگے بڑھائیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree