لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایم ڈبلیوایم کے زیر اہتمام میلاد البنیﷺ کی تقاریب کا انعقاد

05 جنوری 2015

وحدت نیوز (پنجاب) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں جشن عید امیلادالنبی ۖ کے سلسلے میں گلگت بلستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے تمام اضلاع میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر جلوسوں کے راستوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے اور عاشقان رسول ۖ پر گل پاشی کی گئی ، ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل سے جاری تفصیلات کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سر گودہا میں میلاد النبی ۖ کے مرکزی جلوس کا پر تپاک استقبال کیا لاہور میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے زیر اہتمام دس سے زائد مقامات پر میلاد پاک کے جلوسوں کے لئے استقبالی کیمپ اور شرکاء جلوس کے لئے سبیلوں اور لنگر کا خاطر خواہ انتظام کیا گیا تھا شاہ عالمی چوک پر مجلس وحدت مسلمین نمک منڈی یونٹ کے زیر اہتمام جلوس میلاد کا شاندار استقبال کیا گیا علامہ امتیاز کاظمی ،سید اسد عباس نقوی ،رانا مبارک علی،رانا قاسم علی و دیگر سینکڑوں کارکنان نے شرکاء جلوس پر گل پاشی کی اور خوش آمدید کہا اور اتحاد امت کے شعار بلند کرتے رہے رنگ محل چوک پر مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کے زیر اہتمام مرکزی استقبالی کیمپ سے جلو س عید میلاالنبی کا شاندار استقبال کیا گیا جہاں شیخ عمران علی ،سید حسین زیدی ،علامہ جعفرموسوی نے شرکاء جلوس میں شامل اہلسنت زعماء کی دستار بندی کی اور خوش آمدید کہا اسلام پورہ حیدر روڈ مسجد صاحب الزمان پر مجلس وحدت مسلمین اسلام پورہ یونٹ کے زیر اہتمام عید میلاد النبی ۖ کے جلو کا پر تپاک استقبال کیا گیا جلو س کے شرکاء سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی کا کہنا تھا کہ رسول اعظم خاتم انبیاۖ کی ذات اقدس وحدت کا مرکز ہے آج فرزندان اسلام پر فرض ہے کہ وہ حضور پاک کی ذات اقدس کو محور بنا کرمتحد ہوں اور وطن عزیز کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملادیں اور دہشت گردوں کو تنہا کر کے اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں مجلس وحدت مسلمین نشتر ٹاون ،ٹاوُن شپ،واہگہ ٹاوُن اور لاہور کینٹ میں بھی جلوس ہائے میلاد پاک کا بھر پور استقبال کیا گیااسلام آباد کے سیکٹر جی ٹن سے برآمد ہونے والی ریلی میں علامہ اصغر عسکری نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان اسمبلی کے رکن آغا محمد رضا  اور شوریٰ عالی کے رکن علامہ ہاشم موسوی نے کوئٹہ میں کندھاری امام بارگاہ سے میزان چوک تک نکالی جانیوالی ریلی کی قیادت کی۔مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کی جانب سے جامع مسجد روڈ پر استقبالیہ کیمپ لگایا اور نعت خوانی کے مقابلے کرائے گئے۔ اس موقع پر تحریک اسلام کے صدر علامہ حیدر علوی سمیت متعد سنی رہنماوں نے کیمپ کا دورہ کیا اور خطابات کیے۔ کیمپ میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ترجمان علامہ محمد اصغر عسکری اور ضلع راولپنڈی کی قیادت دن بھر موجود رہی۔ اس موقع پر اتحاد وحدت کا عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا۔ کیمپ میں دن بھر نعت خوانی کے مقابلے کرائے گئے جس میں نعت خوانوں نے گلائے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ترجمان علامہ اصغر عسکری کا کہنا تھا کہ شیعہ سنی اتحاد ہی پاکستان کا اصل چہرہ ہے ، آج دشمن دیکھ لے کہ ہم ایک ہیں، شیعہ سنی میں کوئی تفریق نہیں چند مٹھی بھر تکفیری ملک کے امن کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ملٹری کورٹس کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے اور توقع کرتی ہے کہ قومی ایکشن پلان پر جلد عمل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ نام بدل کرکے کام کرنے والی تمام کالعدم جماعتوں کو بین کیا جائے اور ان کی سرگرمیوں  پر پابندی عائد کی جائے۔ انہوں نے کہاحضرت رسول خدا ۖ کی ذات مرکز وحدت ہے جس پر پوری امت مسلمہ متحد ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس ہستی کی تعلیمات کو فروغ دیں اور دشمن کی سازشوں کو سمجھیں۔ علامہ حیدر علوی کا کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ہر اقدام کی تائید کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائیگا۔نعت خوانی میں حصہ لینے والے نعت خوانوں میں ٹرفیاں تقسیم کی گئیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree