مزدوروں کے حقوق کا اصل نگہبان اسلامی نظام ہے، علامہ عبدالخالق اسدی

02 مئی 2015

وحدت نیوز (لاہور) مزدوروں کے حقوق کا اصل نگہبان محمد عربی (ص) کا لایا ہوا اسلامی نظام ہے، جس میں انہیں حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور پسے ہوئے طبقات کو دوسروں کے برابر حقوق دیئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یوم مزدور پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک و معاشرے کے مزدور اور محنت کش اس ملک کا اصل سرمایہ ہوتے ہیں، اسلام تو آگے بڑھ کر ان کے ہاتھ چومنے اور انہیں قدر و عزت دینے کا سلیقہ سکھاتا ہے، علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادیں ہل چکی ہیں، اس نظام نے مزدوروں کا خون چوسنے کے سوا کچھ نہیں دیا، یہ شکست و ریخت کا شکار ہے، اور جلد ہی کمینوزم کی طرح اپنے منطقی انجام سے دوچار ہوگا۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا، یہاں مزدوروں کا مسلسل استحصال جاری ہے، سرمایہ دار اور صنعت کار ایسے محروم و پسے ہوئے طبقہ کو اپنے ظلم و تشدد اور جبر و استحصال کا شکار کرتا ہے، انہوں نے بھٹہ مزدوروں، صنعتی کارکنوں، گھریلو ملازموں اور روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والوں کو بنیادی لیبر قوانین کے تحت سہولیات، آسائش، صحت اور انشورنس وغیرہ کا پابند بنانے اور انتظام کرنے کا مطالبہ کیا، علامہ اسدی نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکمران یہاں پر مزدوروں کے حقوق دینے کی بجائے بیان بازی پر ہی اکتفا کرتے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اس پاک وطن میں اپنی جدوجہد اور تحریک سے اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے ذریعے مزدوروں اور دیگر محروم و مظلوم طبقات کے حقوق کی پاسبانی کا فریضہ انجام دینے کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree