پنجاب بھر میں بے گناہ کارکنان کی گرفتاریاں ،ایم ڈبلیوایم لائحہ عمل کااعلان کل پریس کانفرنس میں کرے گی، علامہ اسدی

25 اگست 2015

وحدت نیوز (لاہور) پنجاب حکومت دہشت گردی کیخلاف آپریشن کو متاثر کرنے کے لئے ملت جعفریہ کے خلاف کریک ڈاوُن کر رہی ہے،ملک میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ متاثر فریق کیخلاف کی جانے والی کاروائیاں ایک منظم سازش کا حصہ ہے،ہمارے تین ہزار سے زائد شہداء کے قاتلوں کی سرپرستی اب بھی پنجاب حکومت کے صوبائی وزیر ہی کر رہا ہے،جنوبی پنجاب میں عالمی دہشت گرد داعش کیخلاف کاروائی سے پنجاب حکومت گریزاں ہے،شہید شجاع خانزادہ کو اصل دہشت گردوں اور دہشت گردی کے مراکز کیخلاف کاروائی پر راستے سے ہٹایا گیا،ہمارے خلاف کاروائی دہشت گردوں کی خوشنودی کے لئے کیا جا رہا ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی کابینہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ پنجاب سے کئی اضلاع سے ہمارے بے گناہ محب وطن سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے،چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،ہم پنجاب حکومت کی اس ریاستی ظلم کیخلاف خاموش نہیں رہیں گے،کرنل شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل دہشت گردوں کے سیاسی سرپرست وزیر ملت جعفریہ کیخلاف ایک دفعہ پھر انتقامی کاروائی پر اتر آیا ہے،پنجاب بھر سے بانیاں مجالس ،عزادار،علمائے کرام،ذاکرین عظام اور عمائدین کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے ،آج (26 اگست )کی اہم پریس کانفرنس میں ہم اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree