امام علی و ائمہ طاہرین ع کی ولایت کا دائرہ صرف دنیا تک نہیں بلکہ آخرت تک محیط ہے، علامہ صادق تقوی

26 اکتوبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مکتب تشیع کی تعلیمات کے مطابق دین السلام کی سب سے  بڑی عید عید ولایت کی سے مناسبت سے  مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے ۲۵ اکتوبر کو لانڈھی ۲ میں جامع مسجد ابو الفضل العباس ع میں نماز جمعہ کی امامت فرمائی۔آپ نے اپنے پہلے خطبے میں واقعہ غدیر میں حضرت علی ع کی ولایت کے اعلان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ولایت ایک قرآنی اصول ہے اور جب سے امت مسلمہ نے اس قرآنی اصول سے منہ موڑا ہے وہ تفرقے ،اختلاف اور گمراھی و انحراف کا شکار ہوئی ہے ۔ولایت علی ع درحقیقت رسول اللہ ص کے بعد ایک زندہ،معصوم اور من جانب اللہ امام و ھادی کی سرپرستی میں زندگی گزارنا ہے ۔ولایت علی و ائمہ طاہرین ع کی ولایت کا دائرہ صرف دنیا تک نہیں بلکہ آخرت تک محیط ہے اس بنا پر زندگی کے تمام شعبوں میں اس کی سرپرستی کو قبول کرنا لازمی ہے ، اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ صرف زبانی کلامی ولایت کا نام لے کر ولایت کا پیروکار بن سکتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رھتا ہے ۔دین،آخرت،نجات، شفاعت، تعلیم ، اخلاق ، ثقافت ، اقتصاد سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی میں ولایت کی سرپرستی قبول کرتے ہوئے ان کے تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے ۔آج یہ ولایت امام زمانہ ع اور اُن کے نائب حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کے پاس ھے جو دین و شریعت کے نفاذ کیلئے ان کو سونپی گئی ہے ۔انہوں نے عید مباھلہ کو دشمنوں سے اظہار برأت کرنے کے مترادف قرار دیا۔شیعہ سنی اتحاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت ہے اور تمام شیعہ سنی کو مل کر کالعدم گررہوں اور تکفیریوں کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنانے کی ضرورت ھے ، اس بنا پر ہماری مجالس ،منبروں اور محراب سے شیعہ سنی اتحاد کا پیغام نشر کیا جائے اور اہیسے افراد کو مجالس پڑھنے کا موقع دیا جائے جو مومنین و مسلمین کے درمیان اتحاد و وحدت کی فضا کو قائم کرنے میں مدد کریں.

 

۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ عظمت ولایت کانفرنس شیعہ قوم کے اتحاد، ملکی سلامتی کیلئے ،دہشت گردی کے خلاف ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی کہ جب وادی مھران سے تعلق رکھنے والے موالیان حیدر کرار ع تاریخی اجتماع سے اہم پیغام لیں  گے ۔محرم الحرام کے آغاز پر اس عظیم اجتماع سے ملی سطح پر ایک اچھا پیغام جائے گا۔آپ مومنین زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس عظیم الشان جشن ولایت میں شرکت کریں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree