ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں لانگ مارچ کی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، یعقوب حسینی

09 جون 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یعقوب حسینی نے کہا ہے کہ قیادت کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد ملک بھر کی طرح سندھ بھر میں رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، دہشت گردی، حکمرانوں کی رعونت اور لاقانونیت کے خلاف یہ لانگ مارچ وطن عزیز میں ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔ ملک میں بسنے والے دیگر مذاہب اور مسالک کے لوگ بھی اس لانگ مارچ کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 24 بڑی شیعہ تنظیموں کی طرف سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد بیشتر دیگر مذہبی و سیاسی تنظیموں نے بھی ہم سے رابطہ کیا ہے، تاکہ لانگ مارچ کی تیاری مؤثر اور بھرپور انداز سے کی جائے، مجلس وحدت مسلمین کے احتجاجی کیمپ اسلام آباد میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں ہونے والی آل شیعہ کانفرنس میں کراچی، لاہور، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، بلوچستان، پارا چنار، گلت بلتستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں علماء، شیعہ رہنماوں اور عمائدین کی شرکت نے یہ ثابت کیا ہے کہ شیعہ قوم متحد اور یک زبان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، ریاستی جبر اور ظلم و بربریت کے خلاف علامہ ناصر عباس جعفری کے پرامن احتجاج پر حکومت کی طرف سے مکمل بے حسی کے بعد ہمارے پاس لانگ مارچ کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں تھا، اس وقت ملک بھر میں حکومتی ایماء پر ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے بنائے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو ملت تشیع کے بے گناہ افراد کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، ہمارے علماء و ذاکرین پر پابندیاں لگا کر عزاداری کو محدود کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان مظالم اور ریاستی ظلم و جبر کو ہم کسی بھی صورت تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree