ضمنی انتخاب برائے وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیار ، عارف رضا زیدی ایم ڈبلیوایم کے امیدوار نامزد

27 نومبر 2018

وحدت نیوز(کراچی) ضمنی الیکشن برائے انتخاب وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیارکیلئےمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے سیدعارف رضا زیدی (ضلعی سیکریٹری جنرل) کوامیدوار نامزد کردیاگیاہے، ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی نے اپنے کاغذات نامزدگی ضلعی الیکشن کمشنر کے روبرو داخل کروادئیے ہیں،تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے ایک مرتبہ پھر انتخابی سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایم کیوایم کے وائس چیئرمین یوسی 11جعفرطیار حمید الظفرکی جانب سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چھوڑی جانے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، وائس چیئرمین کے انتخاب کے لئے پولنگ 23دسمبر 2018کو ہوگی، ایم ڈبلیوایم نے وائس چیئرمین کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیاہے اور ان کے کاغذات نامزدگی بھی داخل کروادئیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں یوسی 11جعفرطیار سے ایم ڈبلیوایم کے مکمل پینل نے انتخاب میں حصہ لیا تھا جس میں ایم ڈبلیوایم یقینی فتح کو ٹھپہ مافیا نے شکست میں تبدیل کیا تھا اور منظم دھاندلی کے باوجود ایم ڈبلیوایم کا انتخابی پینل دوسری پوزیشن پر رہا تھا، کاغذات نامزدگی جمع ہونے کے بعد ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار عارف رضا زیدی نے کارکنان اور عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کی قیادت کا مشکور ہوں کے جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کیا، انشاءاللہ ہم ماضی کی طرح اس بار بھی سیاسی میدان میں بھرپور مقابلہ کریں گےاور  اہلیان یوسی 11 جعفرطیار 23دسمبر کو خیمہ کے نشان پر ہر لگاکر ایم ڈبلیوایم کے نامزد وائس چیئرمین کو کامیاب بنائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree