12گھنٹوں میں 4افراد کی شہادت، کراچی میں آپریشن ضرب عضب کاآغاز کیا جائے،علامہ مختار امامی

23 جولائی 2014

وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں، گزشتہ 12گھنٹوں میں خاتون سمیت 3شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ تین افراد زخمی ہیں،کراچی میں فی الفور آپریشن ضرب عضب کاآغاز کیا جائے، کراچی میں دینی مدارس کے نام پر غیر قانونی دہشت گردی کے اڈے قائم کئے جارہے ہیں ،ایسے مدارس کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکر ٹری جنرل علامہ مختار امامی نے و حدت ہاؤس کراچی میں جاری اجلاس سے خطاب میں کیا ۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کمزور اور دہشتگرد مضبوط ہو رہے ہیں، حکومت دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کرے، کراچی میں اگر دہشتگردوں کیخلاف فوجی آپریشن نہیں کیا گیا تو حالات وزیرستان سے زیادہ خراب ہوجائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات سے اب تک ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی خاتون سمیت4افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیااور دو افراد زخمی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرنے میں سنجیدہ نہیں جبکہ دوسری جانب کراچی میں دینی مدارس کے نام پر دہشت گردوں کے کئی اڈے قائم ہیں جن کے خلاف حکومت کی جانب سے آپریشن میں سستی کی جارہی ہے جس کا فائدہ دہشت گرد اُٹھا رہے ہیں اور شہر قائد میں امریکی نواز تکفیری دہشت گرد طالبان اور اُن کی حمایت یافتہ کالعدم جماعتیں منظم انداز سے دہشت گردی کر رہی ہیں ۔علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت اور قانون نا فذ کرنے والے ادارے سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ اُنہوں نے وفاقی و صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ گزشتہ رات سے اب تک شہید ہونے والے غلام ذکی، حسنین عباس، ایڈوکیٹ مبارک علی کاظمی اور شہید خاتون ہما کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر یں ،اور قاتل دہشت گردوں کو سزائے موت دی جائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree