یوم وفات کے موقع پر ایم ڈبلیوایم کے وفدکی مزار قائد اعظم پر حاضری، فاتحہ خوانی اور پھول چڑھائے

12 ستمبر 2016

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے 11 ستمبر یوم وفات قائداعظم محمد علی جناح کی مناسبت سے مزار قائد پر حاضری دی۔ وفد میں صوبائی سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی، ڈویژنل رہنما علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری سمیت دیگر علماء کرام شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے مزار پر حاضری دوران قائداعظم کی قبر پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور پاکستان کی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی۔ مزار قائد پر اپنے خطاب میں سید علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے جس پاکستان کی بنیاد رکھی تھی آج ہم اس پاکستان سے بہت زیادہ دور ہیں، قائداعظم ایسا پاکستان چاہتے تھے کہ جہاں بلا رنگ و نسل تمام افراد اپنی زندگی بسر کرسکیں۔ لیکن آج ہمارے ریاستی اداروں کی پالیسیوں کی بدولت قائداعظم کا پاکستان دہشت گردی کی جنت بن چکا ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے کفر کے فتوے دینے اور دہشت گردی کی تربیت دینے والے مدارس، کالعدم جماعتوں، سیاسی و مذہبی طالبان کے خلاف ملک گیر آپریشن ضرب عضب کی ضرورت ہے۔ بعدازاں صوبائی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی و مجلس ترحیم کا اہتمام کیا گیا، مجلس ترحیم سے علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا۔ مجلس سے خطاب میں علامہ مبشر حسن نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بانی پاکستان کی امنگوں کے مطابق پاکستان کی تکمیل کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree