سانحہ سیہون شریف، ایم ڈبلیو ایم کی کراچی میں احتجاجی ریلی، دہشتگردوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا مطالبہ

17 فروری 2017

وحدت نیوز (کراچی) سیہون شریف میں سخی لال شھباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے اور مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی اور انکی اہلیہ پر قاتلانہ حملے کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی جانب سے خیرالعمل روڈ انچولی تا شاہراہ پاکستان احتجاجی ماتمی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنماؤں علامہ سید علی انور جعفری اور علامہ مبشر حسن نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ نثار قلندری، میر تقی ظفر سمیت مظاہرین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ درگاہ لعل شہباز قلندر پر خودکش حملہ کھلی دہشت گردی ہے، دہشت گردوں سے انہی کی زبان میں نمٹنا ہوگا، مزارات اولیاء کو کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی، دہشت گرد خودکش بمبار کا مزار کے احاطے میں داخل ہوجانا پولیس سیکیورٹی پر سوالیہ نشان ہے، دہشت گردی کے خلاف آخری سانس تک لڑیں گے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت کا نشانہ بنانا ہوگا، دہشت گردوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں دہشت گردوں کو عبرت کا نشان بنانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوفیوں اور اولیاء اللہ کی سرزمین کو خاک و خون میں نہلانے والے صفاک دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، حکمران دہشتگردوں کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے اس ناسور کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کا اعلان کریں، نیشنل ایکشن پلان پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree