ایم ڈبلیوایم کیجانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکی انتظامیہ کیلئے اعزازی تقریب ، دو افسران کیلئے عمرہ کے ٹکٹس

20 مارچ 2018

وحدت نیوز(کراچی) ماہ محرم الحرام اور ربیع الاول میں کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی انتظامیہ کی جانب سے بہترین خدمات کے اعتراف میں  مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ سیاسیات کی جانب سےتقریب بزم سپاس کا انعقاد کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ آفیسرز کلب میں کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان تھے جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی، کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری اور خطیب اہل بیت ؑ نقی نقوی ، رضی حیدر رضوی ، واٹر بورڈ انتظامیہ کے افسران ودیگر شامل تھے۔ تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ علی انور جعفری نے کیا، نظامت کے فرائض ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے رہنما احسن عباس رضوی نے انجام دیئے، نعت رسول مقبول ص کی سعادت ارتضیٰ جونپوری نے حاصل کی، خطبہ استقبالیہ ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفرنے پیش کیا،جبکہ تقریب سے خصوصی خطاب ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان اور  ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے کیا، تقریب کے اختتام پر بہترین خدمات پیش کرنے والے  کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈکے ایکس ای  این صاحبان  اور افسران میں اعزازی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ، جبکہ سپریڈینٹ انجینئرملیر سکندر زرداری اور ایکس ای این ایسٹ اعجاز احمدکیلئے ایم ڈبلیوایم کی جانب سے  عمرے کے ٹکٹس کا اعلان کا کیا گیا۔

ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اسداللہ خان نے اپنے خطاب  میں کہا کہ میں پہلی بار دیکھ رہا ہوں کے کسی سیاسی ومذہبی جماعت نے واٹر بورڈ انتظامیہ کی حوصلہ افرائی کیلئے اس انداز کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا ہے، یہ تقریب ہمارے عملے کیلئے باعث تقویت اور حوصلہ افزاءہے جس کی بدولت واٹر بورڈکے افسران اور عملہ پہلے سے زیادہ تندہی اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں گے، انہوں نے تقریب کے انعقاد پر اپنی جانب سے اور کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی اپنے ادارے کی جانب سے شہریوں کی بھرپور خدمت کے عزم کا اعادہ کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree