مجلس وحدت مسلمین کی پرخلوص کوششوں سے متاثرین جعفرطیارسوسائٹی میں ایک کروڑ روپے کی نقدامدادکی تقسیم

13 مئی 2018

وحدت نیوز (کراچی)  سندھ حکومت کی جانب سے جعفرطیاروحسنین سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف ہونے والے حالیہ آپریشن سے متاثرہ جعفرطیاروحسنین سوسائٹی کے مکینوں میں مجلس وحدت مسلمین کی مخلصانہ کوششوں کے سبب ایک کروڑ روپے کی نقدامدادی رقوم تقسیم کردی گئیں،تفصیلات کے مجلس وحدت مسلمین کے  پرزور مطالبے پر جعفرطیار وحسنین سوسائٹی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے متاثرہ سینکڑوں مکینوں میں بلاتفریق ایک کروڑ روپے کی نقد امدادی رقوم کی تقسیم مکمل ہوگئی، ایم ڈبلیوایم نے سندھ حکومت اور جعفرطیار سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں کے روح ِ رواں جناب محمود اختر نقوی سے علاقہ مکینوں کی مشکلات کے تناظر اور موصولہ درخواستوں کی روشنی میں متاثرہ مکانوں کی تزین وآرائش کے حوالے سے فوری طور پر مالی امداد کا پرزور مطالبہ کیا تھا، جس پر جناب محمود اختر نقوی نےاپنی جانب سے  فوری طور پر عمل درآمد کرتے ہوئے جعفرطیار وحسنین سوسائٹی کے 350 سے زائد متاثرہ مکینوں میں تقریباًایک کروڑ روپے نقد تقسیم کردیئے ہیں،مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے زیر اہتمام امدادی رقوم کی تقسیم کی سادہ مگر پروقار تقریب جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد ہوئی جس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علی احمر زیدی، میر تقی ظفر، احسن عباس رضوی، عارف رضا زیدی، ثمر عباس ، مولانا غلام محمد فاضلی ، علامہ گلزارحسین شاہدی ، دیگررہنمائوں اور کارکنان سمیت متاثرہ خواتین وحضرات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔واضح رہے کہ جعفرطیار سوسائٹی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے حالیہ دنوں ہونے والے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے متاثرہ مکینوں کی دادرسی کیلئے مختلف فورمز پر آواز بلند کی تھی،میڈیا کے ذریعے سندھ حکومت، متعلقہ حکام اوربرائے راست جناب محمود اختر نقوی سے فوری ریلیف پیکیج کا مطالبہ کیا تھا،ایم
ڈبلیوایم نے مرکزی روڈ پر دوروزہ ریلیف کیمپ برائے متاثرین بھی قائم کیا تھا جس میں سینکڑوں متاثرین نے اپنے کوائف جمع کروائے جن کی تحقیق اور تصدیق کے بعد جعفرطیار اور حسنین سوسائٹی کے پریشان حال رہائشیوں میں امدادی رقوم کی فوری تقسیم یقینی بنی، اس بہترین اور برقت اقدام پر اہلیان جعفرطیار سوسائٹی نے مجلس وحدت مسلمین اورجناب محمود اختر نقوی کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا، اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا کہ ہم ایم ڈبلیوایم اور جناب محمود اختر نقوی کے انتہائی مشکور ہیں کے جنہوں نے شدید مشکلات میں ہماری دادرسی کی ، اس موقع پرجناب محموداختر نقوی نے ہڈیوںکے مہلک مرض میں مبتلاایک معصوم بچے کے فوری آپریشن کیلئے نقد 2لاکھ روپے بھی عطیہ کیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree