شیڈول فورکا دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی بجائے وارثان شہداء کے خلاف استعمال شرمناک عمل ہے،علامہ مقصودڈومکی

24 مئی 2018

وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی شکارپورکا اہم اجلاس چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصودعلی ڈومکی کی زیر صدارت جامع مسجد سیدالشہداء ع شکارپور میں منعقد ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ شیڈول فورکا دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی بجائے وارثان شہداء کے خلاف استعمال شرمناک عمل ہے۔ ادارے اس قانون کو شریف اور معزز شہریوں کے خلاف استعمال کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے کہا کہ سندہ کے مختلف اضلاع خصوصا شکارپور میں وارثان شہداء کمیٹی کے معزز اراکین اور مجلس وحدت مسلمین شکارپورکے معزز رہنما کے نام شیڈول فور میں لانا گذشتہ کئی عشروں سے جاری ظالمانہ بیلنس پالیسی کا حصہ ہے۔ اس طرح کے ناجائز اقدامات دھشت گردی کے خاتمے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ وارثان شہداء اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما کا جرم یہ ہے کہ اس نے شہداء کے خون کا انصاف مانگا ہے، کیا دھشت گردوں کے خلاف بولنا جرم ہے؟
                  
انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ میں بیٹھے ہوئے متعصب لوگ دھشت گردوں کو بچانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان سمیت ہر قانون کا غلط استعمال کرتے ہیں تاکہ مجرموں کو تحفظ ملے اور معصوم شہریوں پر زمین تنگ ہو۔ مجالس عزا اور عزاداری کے خلاف جاری اقدامات اور ظلم کے ضابطے بھی اسی رویے کی دلیل ہیں۔
   
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے حق و سچ کی آواز کو دبانا ناممکن ہے، وطن عزیز پاکستان کے باوفا بیٹے ظالم دھشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ہمیشہ کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا اس لسٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے شریف شہریوں کے نام نکالے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree