شہید عارف حسینی ؒنےپاکستان میں ضیائی آمریت کو للکارا اور ملت کو خواب غفلت سے بیدار کیا،علامہ مقصودڈومکی

02 اگست 2018

وحدت نیوز(جیکب آباد)  قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 30 ویں برسی اور حمایت مظلومین کانفرنس کے سلسلے میں دعوت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام مختلف یونٹس کا دورہ کیا گیا۔ایم ڈبلیوایم سندہ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے ، ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا آغا سیف علی ڈومکی، برادر سید شبیر علی شاہ، تحصیل سیکریٹری جنرل سیداشرف علی شاہ و دیگر کے ہمراہ مختلف یونٹس میں مومنین سے ملاقات کی، عوامی اجتماعات سے خطاب کیا۔

اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی ؒ فکر امام خمینیؓ کے ترجمان اور اسلام ناب کے علمبردار تھے آپ ؒ نے باطل کے مقابلے میں ہمیشہ کلمہ حق کو بلند کیا اور بہ یک وقت کئی محاذوں پر ڈٹ کر باطل طاغوتی قوتوں کا مقابلہ کیا۔ آپ ؒ نے پاکستان میں ضیائی آمریت کو للکارا اور ملت کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔آپ ؒ نے عالمی سامراجی قوتوں خصوصا امریکہ اور غاصب اسرائیل کے انسان دشمن عزائم کو بے نقاب کیا اور دنیا بھر کی انقلابی اور الٰہی تحریکوں کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین فکر حسینی کی محافظ ہے قائد شہید کے مشن کو آگے لے کر چلیں گے اور جو خواب قائد شہید نے دیکھا تھا اسے شرمندہ تعبیر کریں گے۔ دشمن کی یہ بھول تھی کہ عارف الحسینی ؒ کے قتل سے اس کا مشن ختم ہوجائے گا مگر قائد شہید کا مشن ایک زندہ حقیقت بن کر زندہ اور تابندہ رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree