پی پی پی قیادت اور پولیس حکام میمن گوٹھ میں جلوس عزاپر حملے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں، عارف زیدی

26 ستمبر 2018

وحدت نیوز(کراچی)  مجلس وحدت مسلمین کراچی ، ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی اپنے بیان میں کہاہے کہ میمن گوٹھ ملیر میں نو محرم الحرام کے جلوس عزاپر حملہ مذہبی آزادی پر حملہ ہے، پاکستان کا آئین ہر شہری کو آزادانہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کا حق دیتاہے جس پر کسی صورت قدغن برداشت نہیں کی جاسکتی،انہوںکہاکہ جلوس عزاپر حملے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیداران اور بلدیاتی نمائندگان کا ملوث ہونا باعث شرم اقدام ہے، پیپلز پارٹی ایک جانب بین المذاہب ومسالک ہم آہنگی کی دعویدار بنتی ہے دوسری جانب اس کے اراکین کا ایسا فرقہ وارانہ طرزعمل قول وفعل کا تضادہے، انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ، کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز سے اس شرمناک اور فرقہ وارانہ اقدام میں ملوث پی پی پی کے عہدیداران اور بلدیاتی نمائندگان  ڈیھ ملھ مرادمیمن گوٹھ کے یوسی ناظم عبدالحمید بروہی، سابق یوسی ناظم سلیم میمن کےبیٹےزاہد، بھتیجےنویداور ایک مذہبی شدت پسند رہنمانذیر نعیمی کے خلاف فوری تنظیمی تادیبی اور قانونی کاروائی عمل میں لائے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ آئندہ کسی کو بھی مذہبی شدت پسندی کا حوصلہ حاصل نا ہوسکے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree