ملت تشیع علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑی ہے،حسن رضا

01 مارچ 2019

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کے سیکریٹری جنرل برادر حسن رضا نے کہا ہے کہ پاکستان دفاع کی بہترین پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے ۔تاہم جارحیت کو بھی کسی طرح برداشت نہیں کرے گا ۔ اس بناءپر پاکستان کا جوابی حملہ دفاعی کارروائی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جنگ مسئلہ کشمیر سمیت پاکستان اوربھارت کے کسی تنازعہ کا حل نہیں ہے ۔جنگ سے دونوں جانب کی عوام کی جان و مال کو شدید خطرات کا سامنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا تحقیق مکمل کئے بغیر پلوامہ واقعہ کو جواز بناکر پاکستان پر حملہ کرنا غیر منصفانہ ہے ۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی پاکستان سے جنگ چھیڑ کر انتخاب میں پاکستان مخالف ہندو انتہاءپسند وںکی الیکشن میں حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے مقابلے میں ہمیشہ دفاع کی پالیسی اپنائی ہے اور پاکستان کی یہ روش اس کے امن پسندملک ہونے کی ایک علامت ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو’ امن کو ایک موقع اور دینے ‘کا پیغام دے کر کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ملت تشیعوں دفاع کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree