کندھ کوٹ سے کم سن بچوں کا اغوا اور چوری و ڈکیتی کی وارداتیں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ہیں،علامہ مقصودڈومکی

18 اپریل 2019

وحدت نیوز (کندھ کوٹ) جماعت اسلامی ضلع کشمور کے زیراہتمام قبائلی جھگڑوں اور امن وامان کی ابتر صورتحال کے  حوالے سے حرا پبلک اسکول کندھ کوٹ میں آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اے پی سی میں ضلع کشمور کی سیاسی مذھبی جماعتیں اور سماجی تنظیمیں شریک ہوئیں۔ اس موقعہ پر جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما غلام مصطفی میرانی نے علامہ ڈومکی کو سندھ کی ثقافتی اجرک کا تحفہ پیش کیا اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر کتاب کا تحفہ پیش کیا۔

 اس موقع پر آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امن اور بہتر معیشت انسانی معاشرے کی ضرورت ہے۔ دھشت گردی اور امن وامان کی ابتر صورتحال حکومت اور ریاستی اداروں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ گذشتہ دو دھائیوں سے کوئٹہ کے شیعہ ھزارہ کی نسل کشی ہو رہی ہے۔ سانحہ ھزار گنجی کے بعد اوڑماڑہ میں شناختی کارڈ دیکھ کر بے گناہ انسانوں کا قتل عام حکمرانوں کی نا اہلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کندھ کوٹ سے کم سن بچوں کا اغوا اور چوری و ڈکیتی کی وارداتیں انتظامیہ کی نا اہلی کے باعث ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس سے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما عبدالحفیظ بجارانی؛ ایس ٹی پی؛ پاک سر زمین پارٹی؛ عوامی تحریک ؛ شہری اتحاد ؛ ایس یو سی ؛ جمعیت علماء اسلام و دیگر جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree