ایم ڈبلیوایم ٹھٹھہ کےتحت یکجہتی مظلومین فلسطین مارچ، سیاسی ، مذہبی وسماجی تنظیموں کی بھی شرکت

21 مئی 2021

وحدت نیوز(ٹھٹھہ)مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے آج مسلم امہ یکجہتی فلسطین مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میںاصغریہ آرگنائزیشن ٹھٹھہ، جماعت اسلامی،تحریک انصاف جمعیت علماء اسلام ٹھٹھہ، جماعت اسلامی یوتھ ٹھٹھہ، پاکستان مسلم لیگ (ن)تاجر اتحاد ٹھٹھہ،،سندھ ملاح فورم ٹھٹھہ، الخدمت فاؤنڈیشن ٹھٹھہ،بروہی برداری، پیس ویلفیئر ایمبیسڈر آرگنائزیشن ٹھٹھہ، آل ورلڈ مغل فیڈریشن ٹھٹھہ و دیگر مختلف سیاسی و سماجی پارٹیوں نے شرکت کی اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف بڑی ریلی ایدھی سینٹر سے پریس کلب تک نکالی گئی۔

 ریلی کی قیادت ڈاکٹر شبیر شاہ،مولانا علی گوھر ایمانی،سید جاویدشاہ، سید حسنین شاہ، فرمان علی میمن سید راجا شاہ، اور سید شفقت شاھ داتاری نے کی ریلی میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گی شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ۔

 مظاہرے میں عالمی استکباری طاقتوں کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی ۔ کورونا سے متعلق حکومتی ایس او پیز پر عمل کرنے کے حوالے سے شرکاء احتجاج نے انتہائی ذمہ دارانہ انداز اختیار کیا۔ شرکاء ریلی سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر حملہ نہیں کیا بلکہ عالم اسلام کی غیرت وحمیت پرحملہ کیا ہے ۔ دنیا کی باطل قوتیں مجتمع ہونا شروع ہو گئی ہیں۔اگر مسلمان حکمرانوں نے امت مسلمہ کی خوشنما لفاظی سے نکل کر اس کا عملی اظہار نہ کیا تو پھر تاریخ میں وہ عالم اسلام سے غداری کے مرتکب ہونے والوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔

انہوں نے کہا اب کسی مصلحت یا منفعت کا وقت نہیں ہے اب حق و باطل کا معرکہ ہے مسلمانوں کو یہ ثابت کرنا ہے کہ وہ محض اسلام کے  نام لیوا نہیں بلکہ اس کے دفاع کے لیے جان و دل سے تیار ہیں۔ بیت المقدس سے صرف فلسطینیوں کا تعلق نہیں بلکہ ہر کلمہ گو کی اس سے جذباتی وابستگی ہے۔حکومت پاکستان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینی مسلمانوں کی جانی و مالی امداد کا اعلان کر کے طاغوتی طاقتوں کو یہ باور کرانا ہو گا کہ جب بھی جہاں بھی عالم اسلام کا یہود و نصاری سے کوئی معرکہ ہو گا ہم مسلمانوں کی صف میں کھڑے نظر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی طرف سے خوراک، ادویہ اور دیگر ضروری سازووسامان فلسطین بھیجنے کے لیے جتنی جلدی ممکن ہو اعلان کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree