علامہ مقصود علی ڈومکی کی ڈپٹی کمشنر جیکب آباد سے ملاقات، عظمت شہداء کانفرنس میں شرکت کی دعوت

14 ستمبر 2023

وحدت نیوز: ( جیکب آباد ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد دادلو زہرانی سے ملاقات کی۔

وفد میں سید احسان شاہ بخاری، سید غلام شبیر نقوی و دیگر شامل تھے۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی کمشنر دادلو زہرانی کو 23 اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والی شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی آٹھویں برسی میں شرکت کی دعوت دی۔

انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد جو 23 اکتوبر 2015 کو رونماء ہوا، وہ جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا۔ جس میں 29 افراد شہید اور 59 افراد زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں کی اکثریت کمسن معصوم بچوں پر مشتمل تھی۔

سانحہ شب عاشور کے شہداء کی یاد میں یادگار شہداء ٹاور بنانے کا سندھ حکومت نے وعدہ کیا، جو ابھی تک عملی نا ہو سکا۔

انہوں نے کہا کہ جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں ہر سال عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی جاتی ہے۔ جبکہ مقتل شہداء پر شمعیں روشن کی جاتی ہیں۔ جس میں جید علماء اور شخصیات کے علاوہ شہر جیکب آباد کے سیاسی سماجی رہنما شریک ہوتے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید احسان شاہ بخاری نے کہا کہ نیکٹا کی فہرست میں موجود دہشت گردوں اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ جبکہ کالعدم تکفیری گروہ کی نفرت انگیز سرگرمیوں کا سدباب بھی ضروری ہے۔

وفد نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر کو قیام امن وامان میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادلو زہرانی نے جیکب آباد کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام علمائے کرام اور انتظامیہ کا باہمی تعاون قیام امن کی ضمانت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree